شمالی بھارت

قربانیاں دینے کے باوجود ہندوستانی مسلمانوں کو غیرقانونی قوانین کا سامنا: پرشانت کشور

جن سوراج پارٹی کے صدر پرشانت کشور نے آج مسلمانوں کے لئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ قربانیاں دینے کے باوجود ہندوستانی مسلمانوں کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آرسی) اور وقف ترمیمی بل 2024 جیسے غیر منصفانہ قوانین کا سامنا ہے۔

پٹنہ: جن سوراج پارٹی کے صدر پرشانت کشور نے آج مسلمانوں کے لئے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ قربانیاں دینے کے باوجود ہندوستانی مسلمانوں کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آرسی) اور وقف ترمیمی بل 2024 جیسے غیر منصفانہ قوانین کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
جنتادل (یو) بی جے پی اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا : پرشانت کشور
”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آزادی میں ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی حصہ اور قربانیوں کے باوجود مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور وقف ترمیمی بل جیسے قوانین بنائے۔

مسلم آبادی کے ساتھ یہ ناانصافی ہے۔ کشور نے وقف ترمیمی بل کے بارے میں کہا کہ بل میں جن ترمیمات کی تجویز پیش کی گئی ہے اُن کی وجہ سے مسلم برادری بے چینی محسوس کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ وقف بل میں خاطر خواہ تبدیلیوں کو ناقص کرنے کی حالیہ کوشیشیں ایسے فیصلوں کا حصہ ہیں جو مسلمانوں کا اعتماد حاصل کئے بغیر اور مناسب مشاورت کئے بغیر کئے جارہے ہیں۔