بھارت

بحریہ کے جدید ترین جنگی جہاز آئی این ایس امپھال کی منگل کو نقاب کشائی

بحریہ کے جدید ترین جنگی جہاز امپھال کی منگل کو یہاں نقاب کشائی کی جائے گی۔ یہ جنگی جہاز مزگاوں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) میں بنایا گیا اور یہ گائیڈڈ میزائل سسٹم سے لیس پروجیکٹ 15B کلاس کا تیسرا ڈسٹرائر جہاز ہے۔

نئی دہلی: بحریہ کے جدید ترین جنگی جہاز امپھال کی منگل کو یہاں نقاب کشائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں تازہ تشدد، 11 افراد ہلاک
ضلع وقار آباد میں وی ایل ایف کمیونیکیشن اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح

اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ اور وزارت دفاع اور منی پور کے سینئر افسران موجود رہیں گے۔

یہ جنگی جہاز مزگاوں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) میں بنایا گیا اور یہ گائیڈڈ میزائل سسٹم سے لیس پروجیکٹ 15B کلاس کا تیسرا ڈسٹرائر جہاز ہے۔

اپریل 2019 میں اس کی تعمیر شروع ہونے کے وقت اس جنگی جہاز کا نام امپھال رکھا گیا تھا اور اسے 20 اکتوبر 2023 کو ایم ڈی ایل نے ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا تھا۔ جنگی جہاز نے حال ہی میں پری کمیشن ٹرائلز کے دوران برہموس توسیعی رینج کے میزائل کو کامیابی سے فائر کیا۔

اس غیر معمولی کامیابی کے بعد اب اس جنگی جہاز کی نقاب کشائی کا پروگرام بھی شاندار طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ سمندری روایات اور بحری رسم و رواج کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں اور آبدوزوں کے نام بڑے شہروں، پہاڑی سلسلوں، دریاؤں، بندرگاہوں اور جزیروں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

بحریہ کو اپنے جدید ترین اور تکنیکی طور پر جدید جنگی جہاز پر بہت فخر ہے جس کا نام تاریخی شہر امپھال کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ پہلا جدید جنگی جہاز بھی ہے جس کا نام ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے کے کسی شہر کے نام پر رکھا گیا ہے، جس کے لئے صدر جمہوریہ نے 16 اپریل 2019 کو منظوری دی تھی۔

ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) کی جانب سے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایم ڈی ایل کے ذریعہ بنایا گیا یہ جہاز مقامی جنگی جہاز کی تعمیر میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے اور یہ دنیا کے سب سے زیادہ تکنیکی طور پر جدید جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ جنگی جہاز میں تقریباً 75 فیصد دیسی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

امپھال پہلا مقامی تباہ کن جہاز بھی ہے جس نے تعمیر اور سمندری آزمائشوں کو مکمل کرنے میں سب سے کم وقت لیا ہے۔ اس جنگی جہاز کو باضابطہ طور پر دسمبر 2023 میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔