دہلی

پی ایف آئی پر امتناع‘ جسٹس دنیش شرما یو اے پی اے ٹریبونل کے سربراہ

دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس سی شرما نے جسٹس شرما کو نامزد کیا ہے۔ یو اے پی اے کے تحت کسی بھی تنظیم پر امتناع عائد کئے جانے کے بعد حکومت ایک ٹریبونل تشکیل دیتی ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ مناسب بنیادوں پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔

 نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے جج دنیش کمار شرما کو پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) اور اس سے ملحق تنظیموں پر امتناع سے متعلق یو اے پی اے ٹریبونل کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت ِ قانون کے محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک آفس میمورنڈم کے مطابق انسداد ِ غیرقانونی سرگرمیاں قانون کے ٹریبونل کے صدر کی حیثیت سے جسٹس شرما کی میعاد ”اصل خدمات“ کے مطابق ہوگی۔

دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس سی شرما نے جسٹس شرما کو نامزد کیا ہے۔ یو اے پی اے کے تحت کسی بھی تنظیم پر امتناع عائد کئے جانے کے بعد حکومت ایک ٹریبونل تشکیل دیتی ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ مناسب بنیادوں پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔

طریقہ کار کے مطابق مرکزی وزارت ِ داخلہ‘ وزارت ِ قانون سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے برسرخدمت جج کو ٹریبونل کا پریسائیڈنگ آفیسر نامزد کرے۔ وزیر قانون متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ٹریبونل کے سربراہ کی حیثیت سے کسی جج کی سفارش کریں۔

a3w
a3w