دہلی

ہندوستانی پاسپورٹ 82 ویں مقام پر

ہندوستان‘ پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی (گلوبل پاسپورٹ انڈیکس) میں 82 ویں مقام پر ہے۔ ہندوستانیوں کو 58 ممالک میں بشمول انڈونیشیا‘ ملائیشیا‘ اور تھائی لینڈ جیسے مشہورتفریحی مقامات پر ویزا فری انٹری کی سہولت حاصل ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان‘ پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی (گلوبل پاسپورٹ انڈیکس) میں 82 ویں مقام پر ہے۔ ہندوستانیوں کو 58 ممالک میں بشمول انڈونیشیا‘ ملائیشیا‘ اور تھائی لینڈ جیسے مشہورتفریحی مقامات پر ویزا فری انٹری کی سہولت حاصل ہے۔

برطانیہ کے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کے بموجب ہندوستان کا رینک بہتر ہوا ہے۔ یہ درجہ بندی انٹرنیشنل ایرٹرانسپورٹ اسوسی ایشن (ایاٹا) کے ڈاٹاپرمبنی ہوتی ہے۔ سنگاپور‘ پاسپورٹ انڈیکس کا لیڈر ہے۔ اس نے تازہ رینکنگ میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز پھر حاصل کرلیا۔ اس نے نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

اس کے شہریوں کو اب دنیا کے 227 ممالک کے منجملہ 195 ممالک میں ویزا کے بغیر جانے کی سہولت حاصل ہے۔ فرانس‘ جرمنی‘ اٹلی‘ جاپان اور اسپین کی درجہ بندی گھٹ گئی۔ وہ دوسرے مقام پر آگئے۔

ان کے شہری 192 ممالک کا ویزا فری سفرکرسکتے ہیں۔ آسٹریا‘ فن لینڈ‘ آئرلینڈ‘ لکسمبرگ‘ نیدرلینڈس‘ جنوبی کوریا اور سویڈن اب تیسرے مقام پر ہیں۔ ان 7 ممالک کے شہریوں کو 191 ممالک تک ویزا کے بغیر رسائی حاصل ہے۔ برطانیہ‘ بلجیم‘ ڈنمارک‘ نیوزی لینڈ‘ ناروے اور سوئزرلینڈ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

اس کا ویزا فری اسکور گھٹ کر 190 ممالک تک آگیا ہے۔ امریکہ بدستور نیچے جارہا ہے۔ وہ 8 ویں مقام پرہے۔ اس کے شہریوں کو186 ممالک تک ویزا فری انٹری حاصل ہے۔