شمالی بھارت

مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر بری طرح زخمی کردیا

واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگا دی اور ڈرائیور کو مار مار کر بری طرح زخمی کردیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرائیور سنیوگ رام موچی کو کسی طرح بھیڑ سے چھڑایا اور بہتر علاج کے لیے رانچی بھیج دیا۔

ڈالٹن گنج: جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے لیسلی گنج تھانہ علاقے میں آج سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت پر مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کندری بس اسٹینڈ پر پیر کو ایک مسافر بس اور آٹو کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔

ٹکرکے دوران ایک نوجوان بس میں پھنس گیا اور بس اسے گھسیٹتی ہوئی تقریباً ایک کلومیٹر تک لے گئی۔

فرار ہونے کی کوشش میں بس نے محکمہ جنگلات کے چیک پوائنٹ کو بھی توڑ دیا۔ اس معاملے میں آٹو میں سوار کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔