کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے دی

جی تریشا (49) کی اننگز کے بعد شبنم، جوشیتا اور پارونیکا کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعرات کو انڈر 19 ٹی-20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

کوالالمپور: جی تریشا (49) کی اننگز کے بعد شبنم، جوشیتا اور پارونیکا کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے جمعرات کو انڈر 19 ٹی-20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
بارش سے متاثرہ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو دی سات وکٹوں سے شکست
ایل پی جی گودام میں سونے والا رنکو سنگھ آئی پی ایل کا سوپر اسٹار بن گیا
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل


ہندوستان کے 118 رنز کے جواب میں سری لنکن بلے باز بیٹنگ کے لیے آئے اور ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے ‘تو چل میں آیا’ کے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ ہندوستانی گیندبازوں نے سری لنکائی ٹیم کو آزادی سے کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور سری لنکن ٹیم 20 اوور میں نو وکٹوں پر صرف 58 رنز بنا سکی اور 60 رنز سے میچ ہار گئی۔

سری لنکا کی طرف سے صرف رشمیکا سیونڈی (15) ہی دوہرے ہندسے میں پہنچ سکیں۔ ہندوستان کی جانب سے شبنم، جوشیتا اور پارونیکا سسودیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایوشی شکلا اور ویشنوی شرما نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔


اس سے قبل آج سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی ہندوستانی ٹیم نے جی ترشا (49) ، کپتان نکی پرساد (11) ، متھیلا ونود (16) اور وی جے جوشیتا (14) کی شراکت سے 20 اووروں میں نو وکٹ پر 118 رنز بنائے۔ ترشا کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز سری لنکا کے باؤلنگ اٹیک کے خلاف زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹھہر سکا۔


سری لنکا کی جانب سے اسینی تھالاگونے، لیمانسا تھیلاکارتھنا اور پرمودی متھسارا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔