تلنگانہآندھراپردیش

ویمنس ورلڈ کپ میں ہندوستان کی تاریخی کامیابی۔ حیدرآباد سمیت تلنگانہ و اے پی میں جشن

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا، ریلیاں نکالیں اورپٹاخے چھوڑے۔مداحوں کے ہاتھ میں ترنگے تھے اورہرطرف خوشی کاماحول تھا۔عوام نے کہا کہ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلی مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔

حیدرآباد: ویمنس ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی پر حیدرآباد کے بشمول دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں بڑے پیمانہ پر جشن منایاگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا، ریلیاں نکالیں اورپٹاخے چھوڑے۔مداحوں کے ہاتھ میں ترنگے تھے اورہرطرف خوشی کاماحول تھا۔عوام نے کہا کہ ہندوستانی ویمنس ٹیم نے پہلی مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرینوں پر میچ کے لمحات دیکھے گئے، جیت کے اعلان کے ساتھ ہی ڈھول تاشوں کی گونج اور“بھارت ماتا کی جے”کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔


سیاسی قائدین نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ملک کی خواتین کھلاڑیوں کے لئے ایک نیا سنگِ میل ہے۔
حیدرآباد کی فلمی و کھیلوں کی شخصیات نے بھی خواتین ٹیم کی اس تاریخی کامیابی کو سراہا۔ مشہور فلم ساز ایس ایس راج مولی نے کہ خواتین نے قوم کو فخر کا احساس دلایا ہے۔


یہ جیت نہ صرف ایک ٹرافی کا حصول ہے بلکہ خواتین کے کھیلوں کے عروج کی نئی شروعات بھی ہے، جس نے پورے ملک، بالخصوص حیدرآباد کو خوشی اور فخر سے بھر دیا۔