تلنگانہ
تلنگانہ: سڑک حادثہ کے مہلوکین کاایک ہی مقام پر عثمانیہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم
اعلیٰ عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ عثمانیہ اسپتال کی ٹیم کے ساتھ گاندھی اسپتال کے فارنسک ماہرین بھی پوسٹ مارٹم کارروائی میں حصہ لیں۔ گاندھی اسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم عثمانیہ اسپتال روانہ ہو گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کے مہلوکین کا ایک ہی مقام عثمانیہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کاحکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے لاشوں کو عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
اعلیٰ عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ عثمانیہ اسپتال کی ٹیم کے ساتھ گاندھی اسپتال کے فارنسک ماہرین بھی پوسٹ مارٹم کارروائی میں حصہ لیں۔ گاندھی اسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم عثمانیہ اسپتال روانہ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب زخمیوں کے علاج کے لئے گاندھی اسپتال میں خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ گاندھی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا کہ متاثرین کے پہنچتے ہی فوری طور پر علاج کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔