جرائم و حادثات

مہاراشٹر میں بس میں آگ لگنے سے 25 مسافر ہلاک

مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں سمردھی ایکسپریس وے پر جمعہ کی رات دیر گئے ایک بس میں آگ لگنے سے 25 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

بلدھانا: مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں سمردھی ایکسپریس وے پر جمعہ کی رات دیر گئے ایک بس میں آگ لگنے سے 25 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک

ایک سینئر پولیس افسر نے یواین آئی کو یہ اطلاع دی۔

پولیس اہلکار کے مطابق، پرائیویٹ ٹریولس کی ناگپور سے پونے جانے والی بس بلڈھانہ ضلع کے سندکھیڈراجا کے نزدیک دیر رات تقریباً 1.30 ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے باعث بس کا ٹائر پھٹ گیا اوروہ ایک کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے آگ لگ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں کل 33 مسافر سوار تھے جن میں سے 25 جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے آٹھ مسافروں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ وہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافر میں سے کئی ناگپور، وردھا اور یوتمال کے تھے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس المناک حادثے میں جان گنوانے والے 25 افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین میں سے ہر ایک کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

a3w
a3w