دہلی
ایرانڈیا کی نیوارک۔دہلی پرواز کی اسٹاکہوم میں ایمرجنسی لینڈنگ
بوئنگ 777-300 ER کے ایک انجن کو آئیل لیک کی وجہ سے بندکرنا پڑا۔ بعدازاں طیارہ نے اسٹاکہوم میں بہ حفاظت لینڈنگ کی طیارہمیں ارکان عملہ کو ملا کرتقریباً 300 افراد سفرکررہے تھے۔

نئی دہلی: ایرانڈیا کی نیوارک تا دہلی پرواز کو جس میں 290 مسافرین سوار تھے ایک انجن میں آئیل لیک کی وجہ سے اسٹاکہوم میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ سینئر عہدیداروں کے بموجب نظامت شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) اس کی تحقیقات کرے گی۔
بوئنگ 777-300 ER کے ایک انجن کو آئیل لیک کی وجہ سے بندکرنا پڑا۔ بعدازاں طیارہ نے اسٹاکہوم میں بہ حفاظت لینڈنگ کی طیارہمیں ارکان عملہ کو ملا کرتقریباً 300 افراد سفرکررہے تھے۔
ان میں 8 دودھ پیتے بچے شامل ہیں۔ پیر کے دن ایرانڈیا کی نیویارک تا دہلی پرواز کا رخ لندن کی طرف موڑنا پڑا تھا۔ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔