ایشیاء

میانمار میں سمندری طوفان ‘موچا’ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر21 ہوئی

ینگون: میانمار میں سمندری طوفان موچا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔

ینگون: میانمار میں سمندری طوفان موچا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن چینل ایم آر ٹی وی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ چینل نے بتایا کہ مرنے والوں میں بچاؤ آپریشن کرنے والے فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

طاقتور سمندری طوفان ‘موچا’ نے 11532 مکانات، 73 مذہبی عمارتوں، 47 خانقاہوں، 163 اسکولوں، 29 اسپتالوں اور کلینکوں، 11 ٹیلی کام ٹاورز، 119 لیمپ پوسٹس، دو ہوائی اڈوں اور 112 محکمانہ عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘موچا’ سے متاثر ہونے والے علاقوں اور ریاستوں میں رخاین، اییرواڈی، باگو، ینگون، میگ وے، ساگانگ، چن، مانڈلے، مون، شان اور نی پی تاو کونسل کے علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ‘موچا’ کی وجہ سے ملک کے 769 گاؤں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

میانمار کی جانب سے پیر کو ریاست رخائن میں 17 ٹاؤن شپ اورمنگل کو چن ریاست میں چار ٹاؤن شپس کے لیے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کا اعلان جاری کیا گیا۔

مقامی حکام نے کہا کہ ان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مقامی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

اتوار کے روز، طوفان ‘موچا’ نے مغربی میانمار کے رخاین ریاست میں سیٹوے کے قریب 130 میل فی گھنٹہ (تقریبا 209 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلی، جس نے ملک بھر میں تباہی مچائی۔