کھیل

ورلڈ کپ میں ہندوستان کی دوسری جیت، افغانستان کی آٹھ وکٹ سے شکست

کپتان روہت شرما کی 84 گیندوں میں 131 رن کی سنچری، ویراٹ کوہلی کی 55 رن کی نصف سنچری اور جسپریت بمراہ کے 39 رن پر چار وکٹ کی بدولت ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے نویں ون ڈے میچ میں افغانستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

نئی دہلی: کپتان روہت شرما کی 84 گیندوں میں 131 رن کی سنچری، ویراٹ کوہلی کی 55 رن کی نصف سنچری اور جسپریت بمراہ کے 39 رن پر چار وکٹ کی بدولت ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے نویں ون ڈے میچ میں افغانستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

متعلقہ خبریں
روہت اور کوہلی کی 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی میں واپسی
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
ورلڈکپ سے قبل پی سی بھی سیکورٹی وفد ہندوستان بھیجے گا

افغانستان کے 273 رن کے ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور ایشان کشن کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت قائم کرکے فتح کی مضبوط بنیاد رکھی۔

ہندوستان کی پہلی وکٹ 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایشان کشن (47 رن) کی صورت میں گری، وہ راشد کی گیند پر ابراہیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

وکٹ گرنے کے باوجود روہت شرما نے تیزی سے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی۔ 25ویں اوور کی چوتھی گیند پر روہت شرما 131 کے اسکور پر راشد کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹے۔ ویراٹ کوہلی 55 اور شریاس آئر 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوہلی نے 35ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلائی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی ملی ہے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان کے بقیہ بولرز کوئی اثر نہ چھوڑ سکے۔

اس سے قبل آج افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 272 رنز بنائے جس میں عظمت اللہ عمرزئی نے 62 اور حشمت اللہ شاہدی 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔