دہلی

حکومت پر اندرون و بیرون ملک تنقید‘ہر شہری کا حق: کپل سبل

راہول گاندھی نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں جو ریمارک کیا تھا اس پر ہنگامہ برپا ہے۔ بجٹ اجلاس مرحلہ دوم کے ابتدائی 3 دنوں میں پارلیمنٹ میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے ٹویٹ کیا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیوں برپا ہے؟ حکومت‘ ہندوستان کی ہم نام نہیں ہوتی۔

نئی دہلی: راہول گاندھی کے جمہوریت خطرہ میں ہے والے ریمارک پر سیاسی ہنگامہ کے بیچ رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ حکومت پر اندرون یا بیرون ِ ملک تنقید کرنا کسی بھی شہری کا حق ہوتا ہے اور یہ ہندوستان پر تنقید یا محب ِ وطن نہ ہونے کے مترادف نہیں۔

متعلقہ خبریں
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید

 راہول گاندھی نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں جو ریمارک کیا تھا اس پر ہنگامہ برپا ہے۔ بجٹ اجلاس مرحلہ دوم کے ابتدائی 3 دنوں میں پارلیمنٹ میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے ٹویٹ کیا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیوں برپا ہے؟ حکومت‘ ہندوستان کی ہم نام نہیں ہوتی۔

ہندوستان کا مطلب حکومت یا حکومت کا مطلب ہندوستان نہیں ہوتا۔ اندرون ِ ملک یا بیرونِ ملک حکومت پر تنقید کسی بھی شہری کا حق ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ ہندوستان پر تنقید کررہا ہے یا محب ِ وطن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی سابق میں کئی بار ایسا کرچکے ہیں۔