جرائم و حادثات

سارن میں نوجوان خاتون کی لاش برآمد

لڑکی کا گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے۔

چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے ایکما تھانہ علاقہ سے پولیس نے ہفتہ کو ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد کی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کوہڈ گڑھ گاؤں میں نہر کے پاس ایک جھاڑی سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لڑکی کا گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے۔ متوفی لڑکی کی عمر تقریباً 25 سال ہے اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے متوفی لڑکی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔