جنرل اسمبلی میں فلسطین کو ہندوستان کی تائید
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی ہندوستان نے تائید کی ہے۔ اس قرارداد کے تحت مقبوضہ فلسطین علاقہ میں بستیاں بسانے کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
نئی دہلی: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی ہندوستان نے تائید کی ہے۔ اس قرارداد کے تحت مقبوضہ فلسطین علاقہ میں بستیاں بسانے کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاہے کہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ گولان کے علاقوں میں اسرائیل کی سرگرمیوں کی روک تھام پر زوردیاجارہا ہے۔
یہ قراردادجوکہ ہفتہ کو پیش کی گئی‘ اس کو جمعرات کو منظوری دے دی گئی ہے۔ دو دنوں تک اس قرارداد پر غوروخوص کیاجاتا رہا ہے‘ تاہم بعد میں قرارداد کو اکثریت سے منظوری حاصل ہوگئی‘ جبکہ 145 ممالک نے اس کی تائید کی۔
کینڈا‘ہنگری‘ اسرائیل‘ مارشل آئی لینڈس‘ فیڈریٹیڈاسٹیٹس آف مائیکرونیسیا‘ ناورو اور امریکہ نے اس کے خلاف ووٹ دیاجبکہ 18ممالک رائے دہی سے غیرحاضررہے۔
ترنمول کانگریس راجیہ سبھا ایم پی ساکیٹ گوکھیل نے کہا کہ انہیں انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ جمہوریہ ہندوستان نے قرارداد کی تائید میں ووٹ دیا ہے۔
جس میں اسرائیل کی جانب سے بستیاں بسائے جانے کی مخالفت کی گئی ہے۔ مذکورہ قرارداد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کل پیش کی گئی اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی بستیوں کو غیرقانونی قراردینے کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔