سوشیل میڈیا
صرف ہندوؤں کی دکانات سے خریداری کی جائے، ہندومنانی ورکر گرفتار
ہندو منانی کا ضلع کرور کا کوآرڈینیٹر شکتی کو ایسے پمفلٹ تقسیم کرتے دیکھا گیا جن میں ہندوؤں سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ وہ دیوالی کے دوران صرف ہندوؤں کی دکانوں سے سامان خریدیں۔
چینائی: ٹاملناڈو کے کرور میں ایک ہندو منانی کارکن کو مذہبی بنیادوں پر پھوٹ ڈالنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت 32 سالہ شکتی ساکن ونگامیڑو جوتی دھر اسٹریٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ہندو منانی کا ضلع کرور کا کوآرڈینیٹر شکتی کو ایسے پمفلٹ تقسیم کرتے دیکھا گیا جن میں ہندوؤں سے یہ اپیل کی گئی تھی کہ وہ دیوالی کے دوران صرف ہندوؤں کی دکانوں سے سامان خریدیں۔
اس نے صارفین سے اپیل کی تھی کہ وہ دکان میں داخل ہونے سے پہلے ہندو بھگوانوں کی تصویر دیکھ لیں۔ شکتی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A اور دفعہ 505 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
وانگامیڑو پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر ادئے کمار نے ایک شکایت پر کیس درج کرلیا اور شکتی کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔