دہلی

ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے صدر نشین ایس سومناتھ نے آئی آئی ٹی ممبئی کے سالانہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی تہوار میں شرکت کی اور اعلان کیا کہ آدتیہ۔ ایل ون خلائی جہاز 6 جنوری 2024 کو لاگرینج پوائنٹ ون (L1) پر پہنچے گا۔

ممبئی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے صدر نشین ایس سومناتھ نے آئی آئی ٹی ممبئی کے سالانہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی تہوار میں شرکت کی اور اعلان کیا کہ آدتیہ۔ ایل ون خلائی جہاز 6 جنوری 2024 کو لاگرینج پوائنٹ ون (L1) پر پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں
اسرو کی بڑی کامیابی، ایل وی ایم 3-ایم6 کے کرائیو انجن کا ہاٹ ٹیسٹ کامیاب
اسرو نے گگنیان کے بڑے ٹیسٹوں کا اعلان کیا
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

انہوں نے سہ روزہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدتیہ ایل ون 6 جنوری کو 4 بجے دن لاگرنیج پوائنٹ پر پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ چندریان 3 انتہائی کامیاب رہا۔

اس کی وجہ سے ہمیں کافی اعتماد حاصل ہوا۔ 14دن تک ڈاٹا جمع کرنے کے بعد اب چندرائن 3 اچھی نیندلے رہاہے۔

لہذا میں ہمارے آئی ٹی ماہرین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اسے دوبارہ نہ جگائیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ خود اپنی صلاحیت سے جاگ جائے گا لیکن ایسا ہوبھی سکتاہے اور نہیں بھی۔