حیدرآباد

حیدرآباد اور ڈھاکہ کے درمیان انڈیگو کی پرواز دوبارہ شروع

انڈیگو نے چہارشنبہ کو حیدرآباد اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پرواز سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ڈھاکہ جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے پرواز 09 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔

کولکتہ: بین الاقوامی رابطہ کو بڑھانے کے اپنے مقصد کے ایک حصے کے طور پر ملک کی سرکردہ ایئر لائن انڈیگو نے چہارشنبہ کو حیدرآباد اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پرواز سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ڈھاکہ جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے پرواز 09 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔

انڈیگو کے گلوبل سیلز کے سربراہ ونئے ملہوترا نے کہاکہ "کووڈ وبائی بیماری کے بعد ملک کو بین الاقوامی مارکیٹ سے جوڑنے کے ہمارے ہدف کے مطابق ہمیں حیدرآباد اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے پر خوشی ہے۔ اس فلائٹ سروس سے طبی سیاحوں کو بھی فائدہ پہنچے گا جو علاج کے لیے بنگلہ دیش سے ہندوستان آتے ہیں۔‘‘

ہندوستانی وزارت سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک سے علاج کے لیے آنے والے 54 فیصد سیاح بنگلہ دیش سے آتے ہیں۔ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ بہت سے ایسے لوگوں کا گھر ہے جنہوں نے فن، ترقی اور ثقافت کے شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 شہر نے کئی سالوں میں بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے۔ یہاں بہت سے تعلیمی ادارے اور تحقیقی مراکز بھی ہیں۔ ڈھاکہ میں مغل طرز کی بہت ساری عمارتیں ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

a3w
a3w