بھارت

مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل

انہوں نے کہا کہ لہسن کی قیمت پہلے 40 روپے تھی، آج 400 روپے ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہنگائی پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں اور حکومت سو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

مسٹر گاندھی نے سبزی منڈی جا کر لوگوں سے بات کی اور کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہسن کی قیمت پہلے 40 روپے تھی، آج 400 روپے ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا کچن بجٹ خراب کر دیا ہے، حکومت کمبھ کرن کی طرح سو رہی ہے۔‘‘