شمالی بھارت

موسلا دھار بارش کے باعث بیسل پور ڈیم میں پانی کی آمد

بیسل پور ڈیم میں سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے ہونے والی بارش کے سبب پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے

اجمیر: راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے ضلع ٹونک میں، اجمیر- جے پور کے لئےپانی کی لائف لائن بیسل پور ڈیم میں سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے ہونے والی بارش کے سبب پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی شام تک ڈیم کا گیج 313.04 تک پہنچ گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب مانسون کے آغاز سے پہلے ہی جون کے مہینے میں ڈیم اپنے عروج کی سطح کے قریب پہنچتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

ڈیم کے بھرنے کی کل گنجائش 315.50 ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ آنے والے مانسون میں بیسل پور ڈیم لبالب بھر جائے گا۔

a3w
a3w