شمال مشرق

تریپورہ کے باکسانگر اور دھن پور ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی

باکسانگ نگر حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار تفضل حسین نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے میزان حسین کو 30,237 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر سیٹ چھین لی۔

اگرتلہ: تریپورہ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست کی دو اسمبلی سیٹوں باکسانگر اور دھن پور کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست کی ان دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 5 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی آج ہوئی۔

متعلقہ خبریں
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
کے سی آر کو گجویل سے شکست کا خوف۔ محمد علی شبیر کا راستہ روکنے کاماریڈی حلقہ کاانتخاب

باکسانگ نگر حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار تفضل حسین نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے میزان حسین کو 30,237 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر سیٹ چھین لی۔ مسٹر تفضل نے 34,146 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف مسٹر میزان کو صرف 3,909 ووٹ ملے۔

دھن پور حلقہ میں بی جے پی امیدوار بندو دیبناتھ نے اپنے قریبی حریف سی پی آئی (ایم) کی کوشک چندا کو 18,871 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ جہاں دیبناتھ کو 30,017 ووٹ ملے، وہیں چندا صرف 11,146 ووٹ حاصل کر سکیں۔

اس جیت کے ساتھ ہی ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کی تعداد 33 ہو گئی ہے، جب کہ اس کی اتحادی آئی پی ایف ٹی کے پاس ایک سیٹ ہے۔

بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل باکسانگر اور دھن پور دونوں ہی مسلم اکثریتی حلقے ہیں اور یہاں بی جے پی کی جیت کو پورے ملک کی اقلیتوں کے اس کے ساتھ کھڑے ہونے کے پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا اور ریاستی بی جے پی صدر راجیو بھٹاچاریہ نے باکسانگ نگر اور دھن پور کے ووٹروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی نے آئندہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور عام انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کے خلاف ملک کو مضبوط پیغام دیا ہے۔

a3w
a3w