تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تیزی

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 135.45 پوائنٹس کے اضافے سے 24,615.95 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریریہ 123.95 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 24,604.45 پوائنٹس پر تھا۔

ممبئی: مسلسل تین دن کی بڑی گراوٹ سے اوپر اٹھتے ہوئے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 414.29 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 79,530.48 پر کھلا۔ خبر لکھنے کے وقت یہ 352.76 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 79,468.95 پوائنٹس پر تھا۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 135.45 پوائنٹس کے اضافے سے 24,615.95 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریریہ 123.95 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 24,604.45 پوائنٹس پر تھا۔

روپیہ میں بھی آج تیزی بنی ہوئی ہے۔ بدھ کی تاریخی نچلی سطح سے سنبھلتے ہوئے یہ 45 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 91.62 روپے فی ڈالر پر ہے۔

آئی ٹی اور ایف ایم سی جی کے علاوہ باقی تمام گروپس کے انڈیکس سبز نشان میں ہیں۔ آٹو، میٹل، فارما، رئیلٹی، ہیلتھ کیئر، میڈیا، بینکنگ اور کیمیکل سیکٹر میں تیزی رہی۔

ریلائنس انڈسٹریز، ایل اینڈ ٹی، سن فارما، ایئرٹیل، این ٹی پی سی، اور بجاج فائنانس نے سینسیکس کے فائدہ میں اہم کردار ادا کیا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹی سی ایس، انفوسس اور ہندوستان یونیلیور کے حصص فی الحال نیچے چل رہے ہیں۔