جنسی حملہ کی کوشش پر ٹرین سے چھلانگ لگانے والی زخمی لڑکی صحت یاب
ڈاکٹروں نے 10 دن تک متاثرہ لڑکی کا علاج کیا اور اس کے چہرے پر پلاسٹک سرجری سمیت دو دیگر سرجریاں بھی کیں۔ صحت یاب ہونے کے بعد، اسے آندھرا پردیش میں واقع اس کے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا۔

حیدرآباد: ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں جنسی زیادتی کی کوشش پر ٹرین سے چھلانگ لگاکر زخمی ہونے والی لڑکی صحت یاب ہوکر حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال سے ڈسچارج کردی گئی۔
ڈاکٹروں نے 10 دن تک متاثرہ لڑکی کا علاج کیا اور اس کے چہرے پر پلاسٹک سرجری سمیت دو دیگر سرجریاں بھی کیں۔ صحت یاب ہونے کے بعد، اسے آندھرا پردیش میں واقع اس کے آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ ماہ کی22 تاریخ کو جنسی حملہ کی کوشش پر ٹرین سے چھلانگ لگانے کے واقعہ میں شدید زخمی ہونے والی لڑکی کو ابتدائی طور پر گاندھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
مرکزی وزراء بنڈی سنجے اور کشن ریڈی کی ہدایت پر بہتر علاج کے لیے اسے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔فی الحال اس کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اور ڈاکٹروں نے اسے گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس کے پیش نظر، ریلوے پولیس نے اسے اس کے آبائی گاؤں منتقل کر دیا۔ ریلوے پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔