مہاراشٹرا

شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

ایک کم عمر لڑکے کو پولیس نے مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں مبینہ طور پر چھتراپتی شیواجی کے تعلق سے سوشل میڈیا پر اہانت آمیز پوسٹ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔

تھانے: ایک کم عمر لڑکے کو پولیس نے مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں مبینہ طور پر چھتراپتی شیواجی کے تعلق سے سوشل میڈیا پر اہانت آمیز پوسٹ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جنسی استحصال اسكام: 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند كردئے گئے
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
اے ٹی ایس کے ہاتھوں مسلم نوجوان گرفتار، پی ایف آئی کی حمایت کا بھی الزام
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج

ایک عہدیدار نے اتوار کو یہ بات بتائی۔ شکایت کی بنیاد پر ایک کیس سکشن 153-A اور 295-A تعزیرات ہند کے تحت درج کرلیاگیا۔

شانتی نگر پولیس اسٹیشن بھیونڈی کے پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

شکایت کنندہ جو ایک آٹو رکشا ڈرائیور نے یہ الزام عائد کیا کہ یہ پوسٹ ایک کم عمر ملزم نے انسٹاگرام پر جمعہ کو درج کیا جس میں شیواجی مہاراج کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس ہیں۔

شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ ان ریمارکس سے شہریوں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں جو بہادر بادشاہ کے خلاف کئے گئے ہیں۔

کم عمر ملزم کو پولیس نے ہفتہ کو گرفتار کرلیا۔ اس نے کہاکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔