تلنگانہ

کھمم اور نلگنڈہ میں انٹگریٹیڈ اسکولس کاسنگ بنیاد

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اسکولس میں ذریعہ تعلیم انگلش رہے گا۔ جہاں چہارم سے انٹر میڈیٹ تک کھیل کود کی تمام سہولتیں بھی رہیں گی۔ ان اسکولوں میں 2560 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا اور اسٹاف کی تعداد120 رہے گی۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز ریاست میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ ریسڈنشیل اسکولس کے قیام کی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ جس کا مقصد غریب اور کمزور طبقات کے بچوں کو عالمی معیار کی سہولتوں کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

ریاستی وزیر ریونیو پونگو لیٹی سرینواس ریڈی اور اورزیر آر اینڈ بی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بالترتیب کھمم اور نلگنڈہ کے اضلاع میں دو اسکولس کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاست بھر میں آج28 انٹگریٹیڈریسڈنشیل اسکولس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ہر ایک اسکول،25 ایکڑ کے وسیع کیمپس پرمشتمل رہے گا۔

 یہ کیمپس انتہائی عصری سہولتوں سے لیس رہے گا جہاں تعلیم اور دیگر سرگرمیاں رہیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اسکولس میں ذریعہ تعلیم انگلش رہے گا۔ جہاں چہارم سے انٹر میڈیٹ تک کھیل کود کی تمام سہولتیں بھی رہیں گی۔ ان اسکولوں میں 2560 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا اور اسٹاف کی تعداد120 رہے گی۔

 ان انٹگریٹیڈ اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریز، اسمارٹ بورڈس اور کمپیوٹر لیابس کی سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ یہ اسکولس، ذات، مذہب اور علاقہ سے بالاتر رہیں گے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر اسمبلی حلقہ میں اس طرح کا ایک اسکول قائم کیا جائے گا۔