تلنگانہ انتخابات کی تشہیری مہم میں شدت، خصوصی گاڑیوں کا استعمال
ریاست میں تشہیری مہم میں شدت پیداہوگئی ہے۔مختلف اسمبلی حلقوں میں امیدوار اور ان کے حامی بڑے پیمانہ پر مہم میں مصروف ہیں۔اس کے لئے خصوصی گاڑیاں،رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے لیڈران استعمال کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے صرف ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے جس کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران انتخابی مہم میں شدت پیداکرنے کیلئے تیار ہیں۔خصوصی گاڑیاں، ساونڈسسٹمس،رائے دہندوں کوراغب کرنے والے کٹ آوٹس جیسے تشہیری سامان کوتیار رکھاگیا ہے۔
ریاست میں تشہیری مہم میں شدت پیداہوگئی ہے۔مختلف اسمبلی حلقوں میں امیدوار اور ان کے حامی بڑے پیمانہ پر مہم میں مصروف ہیں۔اس کے لئے خصوصی گاڑیاں،رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے لیڈران استعمال کررہے ہیں۔
تشہیر میں اہم مانی جانی والی تشہیری گاڑیاں شہر میں بڑے پیمانہ پرتیار رکھی جارہی ہیں۔این ٹی آراسٹیڈیم، نامپلی نمائش گراونڈ، جیڈی مٹلہ میں سیاسی لیڈروں کے بڑے بڑے کٹ آوٹس اورفلکسی بورڈس نظرآرہے ہیں۔تشہیری گاڑیوں کوتین ڈیزائنس میں تیار کیاجارہا ہے۔
امیدواروں کے کٹ آوٹس کے ساتھ گاڑیوں کو تیار کیاجارہا ہے۔تشہیر کے لئے جانے والے فنکاروں کے لئے علحدہ گاڑیوں کی تیاری کاکام کیاجارہا ہے۔روڈشوزکرنے کیلئے بھی علحدہ گاڑیوں کی تیاری کی جارہی ہے۔