کرناٹک

بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار

اخلاقی پولیسنگ کے ایک اور کیس میں کرناٹک کے ضلع ہاویری میں 9 افراد کے ایک گروپ نے ایک بین مذہبی جوڑے کو مار پیٹ کی۔

ہاویری(کرناٹک): اخلاقی پولیسنگ کے ایک اور کیس میں کرناٹک کے ضلع ہاویری میں 9 افراد کے ایک گروپ نے ایک بین مذہبی جوڑے کو مار پیٹ کی۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے بیاڈاگی ٹاون میں پیش آیا۔7 افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ باقی دو ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ متاثرین نے اس ضمن میں شکایت درج کرائی تھی۔

گرفتار شدگان کی عبدالقادر‘ منصور‘ محبوب خان‘ ریاض‘ الطاف‘ سلیم صاب‘ محبوب علی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔انہیں عدالتی تحویل میں دیدیاگیا ہے۔

ہاویری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انشوکمار نے بتایا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 9 افراد پر مشتمل اخلاقی پولیسنگ گینگ نے ایک بین مذہبی جوڑے پر حملہ کیا۔

ملزمین نے رخسانہ اور جگدیش کو نشانہ بنایاجو ایک موٹر سیکل پر سوار تھے اور ٹاون شیو مندر کے قریب ایک دوسرے سے بات چیت کررہے تھے۔

گینگ کے ارکان نے لڑکی سے پوچھا کہ وہ ایک ہندو لڑکے سے بات چیت کیوں کررہی ہے اور دونوں کو مار پیٹ کی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔