جرائم و حادثات

محبت میں رکاوٹ بننے پر انٹر کے طالبعلم نے اپنے دوست کا قتل کردیا

تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقامی روڈی شیٹر کے بیٹے نے 22 جولائی کی رات 9.30 بجے دانش کو فون کیا اور شراب پینے والے روڈی شیٹر کے بیٹے نے اپنے 8 دوستوں کے ساتھ مل کر دانش پر بیئر کی بوتلوں سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

حیدرآباد: انٹر کے ایک طالب علم نے اپنے دوست کو یہ کہہ کر قتل کردیا کہ وہ اس کی محبت میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اس قتل کو خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے ملزمین کو پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے

جاریہ مہینہ کی 23 تاریخ کو17 سالہ دانش  نامی انٹر کے طالب علم کی نعش موسی پیٹ میں ریلوے ٹریک پر ملی تھی۔ والدین نے پولیس میں شکایت کی کہ دانش اتنا بزدل نہیں تھا کہ وہ خودکشی کر لے اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس نے دانش کے سیل فون کال ڈیٹا کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقامی روڈی شیٹر کے بیٹے نے 22 جون کی رات 9.30 بجے دانش کو فون کیا اور شراب پینے والے روڈی شیٹر کے بیٹے نے اپنے 8 دوستوں کے ساتھ مل کر دانش پر بیئر کی بوتلوں سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

 اس کے بعد ملزمین نے نعش کو ریلوے ٹریک پر چھوڑ کر چلے گئے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اپنی محبت میں رکاوٹ ڈالنے پر دانش کے خلاف رنجش پیدا کی اور قتل کا ارتکاب کیا۔ ملزمین یوسف گوڈہ کے ایک کالج میں انٹر پروفیشنل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔