دہلی

کانگریس جلد پٹنہ میں اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کرے گی

ہم خیال جماعتوں کی 12 جون کو مقرر پہلی میٹنگ منسوخ ہوگئی‘ ایسے میں کانگریس نے جمعہ کے دن کہا کہ اس کی قیادت 23 جون کو پٹنہ میں اس میٹنگ میں شرکت کرے گی۔

نئی دہلی: ہم خیال جماعتوں کی 12 جون کو مقرر پہلی میٹنگ منسوخ ہوگئی‘ ایسے میں کانگریس نے جمعہ کے دن کہا کہ اس کی قیادت 23 جون کو پٹنہ میں اس میٹنگ میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ خبریں
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
طالبہ نے ڈپٹی چیف منسٹر کی کار کے سامنے چھلانگ لگادی
نتیش کمار حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت میں کانگریس جنرل سکریٹری تنظیمی امور کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کھرگے جی اور راہول جی 23جون کو پٹنہ میں اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اطلاع دے دی ہے۔ پٹنہ میں 23 جون کو اپوزیشن جماعتوں کے پہلے اجلاس پر کئی بی جے پی قائدین کے ردعمل پر وینوگوپال نے کہا کہ یہ لوگ بوکھلاگئے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب انہیں اصل مقابلہ درپیش ہے۔

کانگریس کے رکن راجیہ سبھا نے یہ بھی کہا کہ تقاضہ وقت ہے کہ اپوزیشن‘ اِن طاقتوں (بی جے پی) کے خلاف متحد ہوجائے جو ملک کو برباد کررہی ہیں۔ چیف منسٹر بہار و جنتادل یو قائد نتیش کمار نے 12جون کو پٹنہ میں ہم خیال جماعتوں کا اجلاس طلب کیا تھا۔

وہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں زیرقیادت این ڈی اے سے ٹکر لینے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔

انہوں نے 12 جون کو پٹنہ میں پہلی میٹنگ طلب کی تھی لیکن یہ منسوخ ہوگئی کیونکہ کانگریس‘ ڈی ایم کے اور سی پی آئی ایم جیسی جماعتوں کے قائدین نے اپنی مصروفیات کے حوالہ سے اسے ملتوی کرنے کی گزارش کی تھی۔ بعدازاں اجلاس کی نئی تاریخ 23 جون طئے پائی۔