جرائم و حادثات

اے پی:بس کی آٹو کو ٹکر۔ چارافراد جاں بحق

آرٹی سی بس کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں چارافراد جاں بحق اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آرٹی سی بس کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں چارافراد جاں بحق اور بعض دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
غوث نگر ہائی اسکول کی طالبہ سمیہ بیگم کو ’’مہاتما جوتی با پھولے پرتھیبھا ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا
منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر مانو کے بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل، تین سالہ میعاد کے لیے تقرری

یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کے پوٹلادورتھی علاقہ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں بس، آٹو سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ چارافراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے۔ان افرادکی شناخت 25سالہ محمد،25سالہ حسینہ،10سالہ آمنہ اور 10سالہ شاکرکے طورپر کی گئی ہے۔

یہ افراد کڑپہ کی آزاد نگر کالونی کے رہنے والے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس سلسلہ میں جانچ شروع کردی۔