تلنگانہ

یوراج کے 6چھکوں سے 6وعدوں کو تعبیرکرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کے صدرریونت ریڈی کا دلچسپ ٹوئیٹ

تلنگانہ پردیش کانگریس پارٹی کے صدرریونت ریڈی نے ریاستی انتخابات کے سلسلہ میں ایک دلچسپ ٹوئیٹ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس پارٹی کے صدرریونت ریڈی نے ریاستی انتخابات کے سلسلہ میں ایک دلچسپ ٹوئیٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم ریونت ریڈی نے انگریزی زبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے جس میں چھکے لگانے کی اہمیت ہے۔

کانگریس اپنے کھیل کو تبدیل کرنے والے6 وعدوں کے ساتھ سیاسی پچ پر اتررہی ہے۔پارٹی کی کامیابی کی اننگز کیلئے تیار رہیں۔

ریونت ریڈی نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ تلنگانہ کانگریس کے ٹوئیٹ کو بھی پوسٹ کیا۔اس ٹوئیٹ میں ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے انگلینڈ سے کھیلے گئے میچ میں لگائے گئے چھکوں کی ویڈیوز کو دکھایاگیا ہے۔

ہر چھکے پر کانگریس کی جانب سے تلنگانہ عوام سے کئے گئے ایک وعدہ کو دکھایاگیاہے۔یوراج کی جانب سے لگائے گئے پہلے چھکے پر کانگریس نے اپنے وعدہ مہالکشمی کا اعادہ کیا ہے جس میں ہر خاتون کو ماہانہ 2500روپئے دینے، گیس سلنڈر 500روپئے میں فراہم کرنے اور آرٹی سی بسوں میں خواتین کیلئے مفت سفر کی سہولت کی بات کہی گئی ہے۔

دوسرے چھکے پر رعیتوبھروسہ اسکیم کا وعدہ دکھایاگیا ہے۔رعیتوبھروسہ اسکیم کے تحت ہر سال کسانوں اورقولدارکسانوں کیلئے 15000روپئے، زرعی مزدوروں کے لئے 12000روپئے، دھان کی فصل پر بونس کے طورپر 500روپئے دینے کا وعدہ شامل ہے۔

یوراج کے تیسرے چھکے کو یاد دلاتے ہوئے اس میں گروہا لکشمی اسکیم کے تحت تمام گھروں کیلئے 200یونٹ مفت بجلی کی سپلائی کا وعدہ کیاگیا ہے۔چوتھے چھکہ پر اندراماں مکانات کی اسکیم کا وعدہ یاددلایاگیا ہے جس کے تحت مکان نہ رکھنے والوں کو مکان کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپئے اورتلنگانہ تحریک میں شامل افراد کو 250مربع گزاراضی کا وعدہ کیاگیا ہے۔

یوراج کے 5ویں چھکے پر یوواوکاسم اسکیم کا وعدہ دکھایاگیا ہے جس کے تحت ودیابھروسہ کارڈدیاجائے گااورطلبہ کو 5لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ساتھ ہی ہر منڈل میں تلنگانہ انٹرنیشنل اسکول کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

چھٹویں چھکے پر چیوتا اسکیم کے تحت بنکروں کو ماہانہ چارہزارروپئے ماہانہ وظیفہ اور10لاکھ روپئے راجیو آروگیہ شری اسکیم کو دکھایاگیا ہے۔ساتھ ہی کانگریس نے اس ٹوئیٹ میں کہا کہ کانگریس 6وعدوں کے ساتھ کھیل بیاٹنگ کرنے تیار ہے۔