تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کاآغاز

تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا بدھ سے آغازہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا بدھ سے آغازہوا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ان امتحانات میں سال اول کے 4,78,718 طلبہ نے دوسری زبان کے پیپر-1 (تلگو، ہندی، اردو، سنسکرت، عربی، فرانسیسی، مراٹھی اور کنڑ) کا امتحان دیا۔

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے دوسری زبان کے پرچہ 1 کے سوالیہ پرچے کے قرعہ اندازی میں سیٹ اے حاصل کیا۔

انٹرمیڈیٹ سال دوم کے 5,02,260 طلباء کے امتحانات جمعرات سے شروع ہوں گے۔ بورڈ نے 1,521 مراکز بنائے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 27,900 نگران تعینات کیے گئے ہیں۔