دہلی
بین الاقوامی برادری‘فلسطین میں فوری جنگ بندی کرائے: پرینکاگاندھی
پرینکا گاندھی وڈرا نے ایکس پرپوسٹ میں کہا کہ ہولناک اورشرمناک بات ہے کہ تقریباً10ہزار شہریوں کا قتل عام ہوا جن میں تقریباً5 ہزار بچے شامل ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی وڈرا نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ ”آزاد دنیا“ کے قائدین ہزاروں فلسطینیوں کی ”نسل کشی“ کی فینانسنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ بین الاقوامی برادری کو وہاں فوری جنگ بندی کرانی چاہئیے۔
اسرائیل کا نام لئے بغیر یا آزاد دنیا کے کسی ملک کی وضاحت کئے بغیر انہوں نے صورتحال کو ہولناک قراردیا اور کہا کہ تقریباً 10ہزار شہریوں کا قتل عام ہوا ہے۔ پرینکا گاندھی وڈرا نے ایکس پرپوسٹ میں کہا کہ ہولناک اورشرمناک بات ہے کہ تقریباً10ہزار شہریوں کا قتل عام ہوا جن میں تقریباً5 ہزار بچے شامل ہیں۔