تعلیم و روزگار
انٹرسال اول و دوم کی امتحانی فیس کا شیڈول جاری
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن حیدرآباد نے آئندہ سال مارچ میں منعقد شدنی انٹر میڈیٹ سال اول ودوم ریگولر‘ ناکام اور ووکیشنل کے امتحانات کی فیس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن حیدرآباد نے آئندہ سال مارچ میں منعقد شدنی انٹر میڈیٹ سال اول ودوم ریگولر‘ ناکام اور ووکیشنل کے امتحانات کی فیس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
امتحانی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 14نومبر مقرر کی گئی ہے۔ایک سو روپے جرمانہ کے بعد 23 نومبرتک فیس داخل کی جاسکتی ہے۔
انٹرسال اول جنرل ریگولر کی امتحانی فیس 510روپے ہے جبکہ ووکیشنل کورسس کی فیس 730 روپے ہے جس میں پراکٹیکل کے 220 روپے شامل ہیں۔
انٹر سال دوم جنرل آرٹس کی فیس 510 روپے اور جنرل سائنس کی فیس 730 روپے ادا کرناہوگا اس میں پراکیٹکل کے 220 روپے شامل ہیں۔
سال دوم ووکیشنل کورسس کی امتحانی فیس 730 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزیدتفصیلات کے لئے امیدوار‘بورڈ کے ویب سائٹ پر کلک کرسکتے ہیں۔