تعلیم و روزگار

انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تعلیمی سال 25-2024 کا کیلنڈر جاری کیا

تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے نیا تعلیمی سال 25-2024 یکم جون سے شروع ہوگا جس میں طلبہ کے لئے 227 دن کلاسس چلیں گی اور75 دن تعطیلات رہیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے نیا تعلیمی سال 25-2024 یکم جون سے شروع ہوگا جس میں طلبہ کے لئے 227 دن کلاسس چلیں گی اور75 دن تعطیلات رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں
انٹرمیڈیٹ کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا جون میں انعقاد
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
انٹرسال اول و دوم کی امتحانی فیس کا شیڈول جاری

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ہفتہ کے روز تعلیمی سال 2024-25 کا کیلنڈرجاری کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق انٹرسال اول اور دوم کے طلبہ کے لئے یکم جون سے کلاسس شروع ہوں گی۔

بورڈ نے قبل ازیں رواں تعلیمی سال کے تحت ریاست کے تمام جونیئر کالجوں کو 31 مارچ سے 31مئی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سالانہ تعلیمی کیلنڈرکے مطابق 6 سے 13 اکتوبرتک انٹرطلبہ کودسہرہ کی تعطیلات رہیں گی۔

14اکتوبر کوکالجس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ 18سے 23 نومبر کے دوران ششماہی امتحانات منعقد ہوں گے۔ 11 سے 16جنوری 2025 تک سنکرانتی تعطیلات رہیں گے۔ 17جنوری کوکالجوں کی کشادگی عمل میں آئے گی۔

20تا 25 جنوری پری فائینل امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ پراکٹیکل اورتھیوری امتحانات بالترتیب فروری کے پہلے ہفتہ اورمارچ میں منعقد ہوں گے۔

a3w
a3w