تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی جانچ، اے سی بی بھی میدان میں

ویجلنس کی جانب سے لکھا گیا یہ مکتوب آج اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل نے چیف سکریٹری سی ایس رام کرشنا راؤ کو روانہ کیا ہے۔ حکومت کی منظوری ملتے ہی اے سی بی کالیشورم معاملہ پر باضابطہ تحقیقات شروع کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کالیشورم لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کے بیراجوں کی تعمیر میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لئے تلنگانہ حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ کالیشورم پراجکٹ کے گھپلوں کے معاملہ کو مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔


اسی دوران ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کالیشورم بدعنوانیوں پر اب اے سی بی بھی میدان میں اترنے والی ہے۔ کالیشورم پراجکٹ سے ہونے والے نقصان پر فوری تحقیقات کرنے کے لئے ویجلنس ڈپارٹمنٹ نے اے سی بی کو مکتوب لکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹروں سے ذمہ داران نے کس طرح رقوم حاصل کیں، اس کی مکمل جانچ کی جائے۔


ویجلنس کی جانب سے لکھا گیا یہ مکتوب آج اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل نے چیف سکریٹری سی ایس رام کرشنا راؤ کو روانہ کیا ہے۔ حکومت کی منظوری ملتے ہی اے سی بی کالیشورم معاملہ پر باضابطہ تحقیقات شروع کرے گی۔