مشرق وسطیٰ

ایران اور اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانوں کی جانب سے ایمرجنسی نمبر جاری

کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے دو ہیلپ لائن نمبر 972-54-7520711 اور 972-54-2428378 جاری کیے گئے ہیں

نئی دہلی :  ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کے پیشِ نظر ایران اور اسرائیل میں قائم ہندوستانی سفارت خانوں نے وہاں موجود ہندوستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ہنگامی صورتحال میں رابطے کے لیے ایمرجنسی نمبر جاری کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا

ایران کی راجدھانی تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے، ’’بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر ایران میں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کو سخت احتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور حتی الامکان گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔‘‘

ایڈوائزری میں شہریوں کو خبروں پر نظر رکھنے، حالات سے باخبر رہنے اور سفارت خانے کی جانب سے آئندہ ہدایات کا انتظار کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ ہنگامی صورت میں 989128109115، 989128109109، 989128109102 اور 989932179359 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں قائم ہندوستانی سفارت خانے نے علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اسرائیل میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط اور ہمہ وقت چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں مقامی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے اور نامزد پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سفارت خانے نے کہا ہے کہ آئندہ نوٹس تک اسرائیل میں کسی بھی قسم کے غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ شہریوں کو مقامی خبروں، سرکاری اعلانات اور ایمرجنسی الرٹس پر مسلسل نظر رکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے دو ہیلپ لائن نمبر 972-54-7520711 اور 972-54-2428378 جاری کیے گئے ہیں