تلنگانہ
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس
ریاست تلنگانہ میں رونماء ہوئے سنسنی خیز نقلی پاسپورٹ اسکام کی سی بی آئی تحقیقات میں تیزی لائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں رونماء ہوئے سنسنی خیز نقلی پاسپورٹ اسکام کی سی بی آئی تحقیقات میں تیزی لائی جارہی ہے۔
نقلی پاسپورٹ پر بیرونی ممالک گئے 92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کی گئی۔
سی آئی ڈی کی جانب سے ان 92 افراد کی تفصیلات وزارت خارجہ کو روانہ کردی گئی اور ریجنل پاسپورٹ آفس کے نام ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان افراد کے پاسپورٹس رد کردینے کی اپیل کی گئی تاکہ انہیں ملک واپس لاکر مزید تحقیقات کی جاسکے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ایک ہی آدھار نمبر سے الگ الگ رہائشی پتوں پر جعلی دستاویزات منسلک کرتے ہوئے92 افراد نے پاسپورٹ حاصل کئے تھے اور ویزٹ ویزا پر تھائی لینڈ، کینڈا، ملایشیا، عراق، دبئی، اسپین اور فرانس روانہ ہو گئے۔
اس اسکام میں ایجنٹس، پاسپورٹ آفس کا عملہ، اور ایس بی بھی ملوث ہے۔