تلنگانہ

چندرا بابو نائیڈو کو حیدرآباد میں ملاقات کی دعوت

ریونت ریڈی نے کہا میں حکومت تلنگانہ اور عوام کی جانب سے آپ سے دو بدو ملاقات کا منتظر ہوں اور 6 جولائی کو مہاتما جیوتی با پھولے بھون حیدرآباد میں آپ کو ملاقات کی دعوت دے رہا ہوں۔

حیدرآباد : چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے تحریر کردہ مکتوب کو دونوں ریاستوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لئے فرمان قرار دیا۔

چندرا بابو نائیڈو کے خط کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ نے کہا آپ کا مکتوب جس میں میرے متعلق اچھی باتیں کہی گئی کے لیے شکریہ.میں آپ کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں بے مثال کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں.

میری دانست میں آپ ملک کے ان چند سیاستدانوں میں شامل ہو گئے ہیں جن کو چوتھی بار چیف منسٹر بننے کا شرف حاصل ہوا ہے.میں آپ کی مستقبل میں کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں.

چیف منسٹر نے کہا آپ کی جانب سے تجویز کردہ دو بدو ملاقات سے میں مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں اور میرا ماننا ہے کہ یہ ملاقات دونوں تلگو ریاستوں کے درمیان موجود مسائل کے حل دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ہماری ملاقات آپسی اتحاد کا ذریعہ بنے گی۔ جس سے ہم ہمارے عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت کر سکیں گے،

ریونت ریڈی نے کہا میں حکومت تلنگانہ اور عوام کی جانب سے آپ سے دو بدو ملاقات کا منتظر ہوں اور 6 جولائی کو مہاتما جیوتی با پھولے بھون حیدرآباد میں آپ کو ملاقات کی دعوت دے رہا ہوں۔

چندرا بابو نائیڈونے ریونت ریڈی کو ملاقات کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔

a3w
a3w