حیدرآباد

عوام کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت

قائد کانگریس مقننہ پارٹی (سی ایل پی) تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے ریاست کے عوام کے نام کھلا مکتوب تحریر کرتے ہوئے 7 دسمبر کو لال بہادر اسٹیڈیم میں بطور چیف منسٹر حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

حیدرآباد: قائد کانگریس مقننہ پارٹی (سی ایل پی) تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے ریاست کے عوام کے نام کھلا مکتوب تحریر کرتے ہوئے 7 دسمبر کو لال بہادر اسٹیڈیم میں بطور چیف منسٹر حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر بورا بنڈہ کے مسلم خاندان کے گھر پہنچ گئے، ابراہیم خاں کی دعوت قبول کرلی (ویڈیو)
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

ریونت ریڈی 7 دسمبر کو دوپہر1:04 بجے ریاست کے دوسرے چیف منسٹر کا حلف لینے جارہے ہیں۔ عوام کے نام مکتوب میں ریونت ریڈی نے عوام سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کی جدوجہد، شہیدوں کی قربانیوں، سونیا گاندھی کے آہنی عزائم کی وجہ سے تشکیل دئیے گئے تلنگانہ میں اندرماں راجیم لانے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ 7 دسمبر کو1:04بجے دن لال بہادر اسٹیڈیم میں ریاست میں جمہوریت نواز، شفاف حکومت فراہم کرتے ہوئے کمزور طبقات، دلت، قبائیلوں، اقلیتوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے عوامی حکومت حلف اٹھائے گی۔

اس عظیم الشان تقریب میں ریاست کے عوام کا دل کی عمیق گہرائیوں سے خیرمقدم کیا جاتا ہے۔