مشرق وسطیٰ
ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے مجرم شخص کو پھانسی دے دی
میزان کے مطابق صوبے کے چیف جسٹس سید کاظم موسوی نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، لیکن اسے ہفتے کے روز ایران کے وسطی صوبے قُم کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔
تہران: ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دی ہے۔
ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
میزان کے مطابق صوبے کے چیف جسٹس سید کاظم موسوی نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، لیکن اسے ہفتے کے روز ایران کے وسطی صوبے قُم کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجرم نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعاون شروع کیا تھا اور فروری 2024 میں اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
چیف جسٹس کے مطابق، اس شخص نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعاون کرنے کا اعتراف کیا تھا اور قانونی کارروائی کے بعد اسے سزائے موت سنائی گئی۔
موسوی کے مطابق ایران کے خفیہ اور عدالتی حکام نے اس شخص کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا اور ملک کے حساس ڈیٹا کو اسرائیل بھیجے جانے سے روک دیا۔