مشرق وسطیٰ

ایران نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مقام پر حملے کی اطلاع دی: آئی اے ای اے

آئی اے ای ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا"ایران نے ہمیں بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مقام پر نئے حملے کے بارے میں مطلع کیا ہے؛ پچھلے 10 دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ آپریٹنگ ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی تابکاری لہر نکلی ہے۔ پلانٹ کی صورتحال معمول پر ہے"۔

ماسکو: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای ای) نے کہا کہ ایران نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کے مقام پر پھر سے حملے کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ


ایجنسی نے کہا کہ حملے سے کوئی تابکار لہر نہیں نکلی اور نہ ہی ری ایکٹر کو نقصان پہنچا۔


آئی اے ای ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا”ایران نے ہمیں بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مقام پر نئے حملے کے بارے میں مطلع کیا ہے؛ پچھلے 10 دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ آپریٹنگ ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی تابکاری لہر نکلی ہے۔ پلانٹ کی صورتحال معمول پر ہے”۔


ایجنسی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ آئی اے ای اے نے کہا، "ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے پھر سے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد فوجی سرگرمیوں کی حالیہ رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اگر ری ایکٹر کو نقصان پہنچا تو یہ بڑے ریڈیولاجیکل واقعے کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل گروسی نے جوہری حادثے کے خطرے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔”


دریں اثناء، ایجنسی نے کہا کہ خندب میں ایران کے پانی کی پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد تابکاری لہر پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ "ایران نے آئی اے ای اے کو مطلع کیا ہے کہ خندب میں پانی کی پیداواری پلانٹ پر بھی آج حملہ کیا گیا تھا۔

چونکہ اس پلانٹ میں کوئی اعلانیہ جوہری مواد موجود نہیں ہے، اس لیے تابکاری لہر پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید برآں، ایران نے آج یہ اطلاع بھی دی ہے کہ ایک صنعتی سہولت – خوزستان اسٹیل پروڈکشن فیکٹری کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے لیکن پلانٹ کے مقام سے باہر تک تابکاری لہر نکلنے کی تردید کی ہے۔