امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی

مزید براں خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا رہا جبکہ ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں ہیں اور 64 فیصد نے ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ کی کارکردگی مسترد کر دی۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر مقبولیت میں بڑی کمی رونما حوی ہے ۔ ایک امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کی کارکردگی کا سروے جاری کیا جس کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات کا دعوی


سروے کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کردیا جبکہ 59 فیصد ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن رہے۔

اس کے علاوہ مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کیا جبکہ معیشت پر بھی ٹرمپ کو دھچکا لگا ، 66 فیصد عوام نے اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔

مزید براں خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا رہا جبکہ ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں ہیں اور 64 فیصد نے ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ کی کارکردگی مسترد کر دی۔


سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کرایاا کیا گیاتھا۔