مشرق وسطیٰ

ایران نے 3سٹلائٹ خلاء میں بھیجے، اسلامی جمہوریہ کے اقدام پرمغربی ممالک کا اظہارتشویش

ایران نے اتوار کے دن کہا کہ اس نے 3 سٹلائٹ کے ذریعہ خلاء میں بھیجے ہیں۔ یہ راکٹ سابق میں کئی مرتبہ ناکام رہا تھا۔ ایران کے اس تازہ پروگرام کے تعلق سے مغرب کا کہنا ہے کہ اس سے اس کی بیالسٹک میزائل صلاحیت بہترہوگی۔

یروشلم: ایران نے اتوار کے دن کہا کہ اس نے 3 سٹلائٹ کے ذریعہ خلاء میں بھیجے ہیں۔ یہ راکٹ سابق میں کئی مرتبہ ناکام رہا تھا۔ ایران کے اس تازہ پروگرام کے تعلق سے مغرب کا کہنا ہے کہ اس سے اس کی بیالسٹک میزائل صلاحیت بہترہوگی۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ
’ایران اور پاکستان کو کوئی اور لڑارہا ہے‘

سٹلائٹ لانچ ایسے وقت ہوا ہے جب غزہ پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جاریہ جنگ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھادی ہے۔ علاقائی جنگ کا اندیشہ ہے۔ ایران نے اسرائیل۔غزہ جنگ میں فوجی مداخلت نہیں کی ہے لیکن اس پر علماء کا شدید دباؤ ہے۔

جاریہ ماہ اسلامک اسٹیٹ داعش کے ایک خودکش بمبار نے ایران میں ہلاکت خیزحملہ کیاتھا۔ یمن کے حوثی باغی جیسے نیابتی گروپس حملے کررہے ہیں۔ اسی دوران مغربی ممالک کی پریشانی برقرار ہے کہ ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سمورگ راکٹ کو رات میں خلاء میں بھیجاجارہا ہے۔

امریکی نیوزایجنسی اسوسی ایٹیڈپریس(اے پی) نے فوٹیج کا تجزیہ کیاتو پتہ چلا کہ اسے ایران کے دیہی صوبہ سمنان کے امام خمینی اسپیس پورٹ سے داغاگیا۔ سرکاری ٹی وی نے خلاء میں بھیجے گئے سٹلائٹس کے نام مہدا‘ کہیان2‘ اورہاتف 1 بتائے۔ اس نے مہدا کو ریسرچ سٹلائٹ بتایا جبکہ دیگر دو سٹلائٹس نانو یعنی چھوٹے سٹلائٹس ہیں جو گلوبل پوزیشننگ اور کمیونکیشن پرمرکوز ہیں۔

ایران کے وزیراطلاعات و مواصلاتی ٹکنالوجی عیسٰی زری پور نے کہا کہ مہدا نے زمین پر واپس سگنل بھیج دئیے ہیں۔ سمورگ پروگرام 5 مرتبہ ناکام رہا تھا۔ سمورگ یا فینکس راکٹ پر فارسی میں ’ہم کرسکتے ہیں‘ کا نعرہ درج تھا۔ سمورگ دومرحلہ کا راکٹ ہے۔

امریکہ سابق میں کہہ چکا ہے کہ ایران کے سٹلائٹ لانچ سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ایران کے نسبتاً اعتدال پسند سابق صدرحسن روحانی کے دور میں اسلامی جمہوریہ نے اپنا خلائی پروگرام سست کردیاتھا کیونکہ اسے مغرب کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کا اندیشہ تھا۔

موجودہ سخت گیرصدر ابراہیم رئیسی ایران کے رہبراعلیٰ آیت علی خامنہ ای کے شاگرد ہیں۔ وہ نیوکلیئر پروگرام کو آگے بڑھارہے ہیں۔ جمعہ کے دن فرانس‘جرمنی اور برطانیہ نے 20جنوری کے ایرانی سٹلائٹ لانچ کی مذمت کی۔

a3w
a3w