حیدرآباد

تلنگانہ  میں انتخابی مہم کا آخری دن، سرکردہ جماعتوں کے قائدین نے مہم چلائی

مجلس،بی ایس پی سمیت بائیں بازو کی جماعتوں اور آزادامیدواروں نے بھی مہم چلائی۔ سرکردہ لیڈروں نے متعلقہ پارٹیوں کی جانب سے ریاست بھر میں انتخابی جلسوں، جلوسوں ریلیوں اور روڈ شوز میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابی مہم جو تقریباً دو ہفتوں سے جاری تھی کے آخری دن، سرکردہ جماعتوں نے عوامی جلسوں، روڈ شوز، کارنر میٹنگس، اجلاس، جلسوں اورریلیاں منعقد کیں۔ ریاست میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا اعلامیہ اس ماہ کی تین تاریخ کو جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اعلامیہ سے پہلے ہی ریاست میں انتخابی ماحول گرم ہو گیا تھا۔پرچہ نامزدگیوں کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم مزید تیز ہو گئی۔ برسراقتدار بی آر ایس نے ترقی کے اپنے پروگرام، کانگریس نے اپنے 6وعدوں اور بی جے پی نے سماجی طبقات کی ترقی کی اپنی حکمت عملی کے ساتھ وسیع تر انتخابی مہم چلائی ہے۔

مجلس،بی ایس پی سمیت بائیں بازو کی جماعتوں اور آزادامیدواروں نے بھی مہم چلائی۔ سرکردہ لیڈروں نے متعلقہ پارٹیوں کی جانب سے ریاست بھر میں انتخابی جلسوں، جلوسوں ریلیوں اور روڈ شوز میں حصہ لیا۔ انہوں نے جہاں اپنی پارٹی کی پالیسیوں کی تفصیلات پیش کیں وہیں مخالف جماعتوں کے موقف پر تنقید کر کے انتخابی میدان کو گرم کردیا۔

حکمران جماعت بی آرایس اور اپوزیشن کانگریس کے لیڈروں کی ایک دوسرے پر تنقید اور جوابی تنقید انتخابی مہم کے دوران دیکھی گئی۔ برسراقتدار بی آر ایس کے سربراہ و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے گجویل میں جلسہ کے ساتھ انتخابی مہم کا اختتام کیا۔

 چندر شیکھر راؤ جنہوں نے 15 اکٹوبر سے حسن آباد سے انتخابی مہم کا آغاز کیا، دن میں 2 تا 4 حلقوں میں مہم چلائی اور کل تک 94 جلسوں میں حصہ لیا۔ اس ماہ کی 25 تاریخ کو حیدرآباد میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن بارش کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔

چندرشیکھرراو کے ساتھ بی آرایس کے کارگزار صدر تارک راما راو اور وزیر ہریش راؤ نے بھی ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلائی۔کانگریس لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے ساتھ آخری دن مہم چلائی۔راہول گاندھی نے جوبلی ہلز میں آٹوڈرائیورس، بلدیہ ورکرس، ڈیلیوری بوائز کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

انہوں نے ان کے مسائل کے حل کا بھی وعدہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے نامپلی حلقہ میں روڈ شو کا اہتمام کیا اور کارنر میٹنگ میں حصہ لیا۔ پرینکا گاندھی نے ظہیرآباد میں روڈ شو میں حصہ لیا۔ ریونت ریڈی نے آخری دن کاماریڈی میں انتخابی مہم چلائی جہاں وہ مقابلہ کررہے ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے بی جے پی کی جانب سے عادل آباد کے امیدوار پی شنکر اور دھرما پوری کے امیدوار ایس کمار کی حمایت میں آخری دن مہم چلائی۔

 مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے ورنگل ویسٹ کے امیدوار راؤ پدما کی حمایت میں اور تمل ناڈو بی جے پی کے ریاستی صدر اناملائی نے نظام آباد شہری امیدوار دھن پال سوری نارائن گپتا کی حمایت میں مہم چلائی۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے سنگاریڈی حلقہ میں پی جے پی امیدوار پی راجو کی حمایت میں مہم چلائی۔

a3w
a3w