یوروپ

ویڈیو: جرمنی میں تین سال میں بنایا گیا پُل چند سیکنڈس میں ڈھیر

یہ پل 2 دسمبر 2021 کو کریک اور کچھ ٹوٹ پھوٹ کے باعث ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

برلن: جرمنی میں تین سال میں بنایا گیا ایک پُل سیکنڈوں میں ڈھیر ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو مغربی جرمنی میں ایک خستہ حال موٹر وے پُل دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کامیابی کے ساتھ گرا دیا گیا، سینکڑوں لوگوں نے بارودی مواد سے پُل گرائے جانے کا منظر حیرت اور دل چسپی کے ساتھ دیکھا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پُل 17 ماہ کی بندش کے بعد حفاظتی وجوہ کے سبب گرایا گیا ہے اور اس کی جگہ نیا پُل تعمیر کیا جائے گا، یہ پل 1965 سے 1968 کے عرصے میں تعمیر کیا گیا تھا، اس 453 میٹر لمبے پُل کو اڑانے کے لئے 150 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

رمدے ویلی برج کا وزن 17 ہزار ٹن تھا، اس کی بلندی 70 میٹر تھی، یہ پل 2 دسمبر 2021 کو کریک اور کچھ ٹوٹ پھوٹ کے باعث ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔