جرائم و حادثات

گیس سلنڈر پھٹ پڑنے سے مکان کو آگ لگ گئی،خاتون زندہ جھلس گئی

پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے جانچ شروع کردی۔اچانک آگ کے شعلوں اور آواز سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: گھرمیں پکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں مکان کو آگ لگ گئی اور ایک خاتون زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ منڈل کی کمول کالونی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 50سالہ خاتون دیپتی بائی کا شوہر بھجن کے پروگرام میں گیا ہوا تھا۔یہ خاتون گھرمیں تنہا تھی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

کل رات وہ پکوان کررہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا اور گھر میں رکھے سامان کے ساتھ ساتھ خاتون بھی زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے جانچ شروع کردی۔اچانک آگ کے شعلوں اور آواز سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w