قومی

ایرانی ایر اسپیس بند، ایرانڈیا اور انڈیگو پروازوں میں تاخیر

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے بیچ ملک کی 2 بڑی ایرلائنس ایرانڈیا اور انڈیگو نے اڈوائزری جاری کرکے اپنے مسافرین کو ایرانی ایر اسپیس بند ہونے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کے تعلق سے الرٹ کیا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے بیچ ملک کی 2 بڑی ایرلائنس ایرانڈیا اور انڈیگو نے اڈوائزری جاری کرکے اپنے مسافرین کو ایرانی ایر اسپیس بند ہونے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کے تعلق سے الرٹ کیا ہے۔

ایرانڈیا نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے اپنی کئی پروازوں کی روٹ بدل دی ہے۔ یہ اقدام مسافرین اور عملہ کی سیفٹی کے مدنظر کیا گیا۔

ایرانڈیا کی پروازوں کو اب طویل مسافت طئے کرکے منزل پر پہنچنا پڑرہا ہے جس سے تاخیر ہورہی ہے۔ انڈیگو نے کہا ہے کہ ایرانی ایر اسپیس اب دستیاب نہیں ہے جس سے فاصلہ اور وقت دونوں بڑھ گئے ہیں۔