دہلی

ٹرمپ کے دعویٰ پر مودی کب منہ کھولیں گے؟: کانگریس

کانگریس نے ہفتہ کے دن کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے بیچ جنگ بندی کرانے کی بات 13مرتبہ کہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی ان دعوؤں پر کب اپنا منہ کھولیں گے؟۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس نے ہفتہ کے دن کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے بیچ جنگ بندی کرانے کی بات 13مرتبہ کہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی ان دعوؤں پر کب اپنا منہ کھولیں گے؟۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایکس پر کہا کہ آج صدر ٹرمپ 79 برس کے ہوگئے۔ 10مئی 2025 اور 13جون 2025 کے درمیان 34 دن میں صدر ٹرمپ نے 3 مختلف ممالک میں 13 مختلف مواقع پر کھلے عام کہا کہ انہو ں نے تجارت کا استعمال کرکے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی۔

کانگریس قائد نے سوال کیا کہ نریندرمودی کب اپنا منہ کھولو گے؟۔ جئے رام رمیش نے ان مواقع کی فہرست بھی جاری کی جن میں امریکی صدر نے ہند۔ پاک جنگ رکوانے کے دعوے کئے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ‘ ہند۔ پاک جنگ رکوانے کا دعویٰ باربار کررہے ہیں لیکن وزیراعظم مودی نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔