مشرق وسطیٰ
عراقی شیعہ ملیشیا نے جنوبی اسرائیل میں ایئربیس پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا
عراق میں ایک شیعہ ملیشیا نے اسرائیلی فوجی ہوائی اڈے پر کروز میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بغداد: عراق میں ایک شیعہ ملیشیا نے اسرائیلی فوجی ہوائی اڈے پر کروز میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت کے نام سے جانی جانے والی ملیشیا نے ہفتے کے روز ایک آن لائن بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے صبح سویرے جنوبی اسرائیل میں واقع رامون ایئر بیس پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے العرقاب ایڈوانس کروز میزائل سے حملہ کیا۔
یہ حملہ "غزہ کی پٹی کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر” کیا گیا تھا، اور عہد کیا گیا کہ ملیشیا "دشمنوں کے مضبوط ٹھکانوں” کو نشانہ بنائیں گے۔
بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
عراق میں اسلامی مزاحمت نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے خطے میں اسرائیلی اور امریکی ٹھکانوں پر کئی حملے کیے ہیں۔